کوئٹہ: جعلی ڈرائیونگ اور اسلحہ لائسنس بنانے والا گینگ بے نقاب

کوئٹہ میں ملکی اور بین الاقوامی سطح کے جعلی ڈرائیونگ اور اسلحہ لائسنس بنانے والا گینگ بے نقاب ہوگیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کوئٹہ نے لاہور سے جعلی ڈرائیونگ اور اسلحہ لائسنس بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان سے جعلی تیار لائسنس دستاویزات برآمد کی گئی ہیں اور تفتیش میں حیران کن انکشافات سامنے بھی آئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گینگ کے خلاف زیارت پولیس کی شکایت پر کارروائی کی گئی، ملزمان پنجاب اور بلوچستان کے علاوہ بیرون ملک کارآمد جعلی ڈرائیونگ لائسنس بناتے تھے۔

اسلام آباد کے جعلی اسلحہ لائسنس صرف 2 ہزار روپے میں بناکر دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ خود ساختہ لائسنس کی تصدیق کیلئے ملزمان نے زیارت پولیس کی جعلی ویب سائٹ بھی بنائی تھی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گینگ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے جبکہ تفتیش میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*