آگ لگنے کے واقعات، بی ایم ڈبلیو نے 9 لاکھ گاڑیاں واپس منگوالیں

لگژری کار بنانے والی کمپنی بی ایم ڈبلیو نے اپنی کاروں میں آگ لگنے کے واقعات کے بعد 9 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگوا لیں ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ تیسری بار ہوا ہے، جب جرمنی کے کارسازادارے نے امریکا میں اپنی گاڑیوں میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد 9 لاکھ 17 کاروں اور اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکلز( SUV) کوواپس منگوایا ہے۔

کمپنی کے مطابق جن ماڈلزکی گاڑیوں کے کمپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے ہیں ان میں بی ایم ڈبلیوسیریز 3، سیریز 5 ، سیریز1، ایکس 5، ایکس 3 اور زی 4 شامل ہیں، جنہیں 2006 سے 2013 کے درمیان فروخت کیا گیا تھا۔

امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ہونے والی دستاویزات کے مطابق آگ لگنے کے زیادہ تر حادثات وینٹی لیشن والوہیٹرکے حد سے زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے رونما ہوئے ہیں، جوحد سے زیادہ گرم ہوکرآگ پکڑلیتاہے۔

بی ایم ڈبلیونے ڈرائیو کی حفاظت کے پیش نظرایک ہدایت نامہ بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگردوران ڈرائیونگ پلاسٹک یا کسی چیز کے جلنے کی بومحسوس ہو، یا انجن کمپارٹمنٹ سے دھواں نکلتا دکھائی دے تو گاڑی کو فوراً محفوظ جگہ پرروک کرانجن بند کردیں اوراتر کراس سے دورچلے جائیں۔

بی ایم ڈبلیو کے ترجمان جے ہینسن کا کہنا ہے کہ 2022 کے وسط تک ہمارے پاس اس خرابی کو دور کرنے کے لیے درکارپرزے آجائیں گے۔ اور درج بالا تمام گاڑیوں کے مالکان کو 25 اپریل سے آگاہ کرنا شروع کردیں گے۔

واضح رہے کہ 2017 اور2019 میں بھی اسی مسئلے کی وجہ سے ان تمام ماڈلزکو امریکی مارکیٹ سے واپس اٹھا لیا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*