بلوچستان میں دہشتگردی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے، حافظ نعیم

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان واقعہ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحم نے موسیٰ خیل بلوچستان میں 23 شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس لرزہ خیز انداز میں شہریوں کو قتل کیا گیا وہ سخت تکلیف دہ ہے، یہ ہمارے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، سندھ اورجنوبی پنجاب میں کچے کے ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے، بلوچستان اور کے پی میں دہشت گرد جب جسے چاہے نشانہ بنالیتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*