شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل زباب رانا کے فیشن سینس نے انہیں دیسی کائلی جینر کا لقب دلوادیا۔
اداکاری میں اپنے فن کا لوہا منوانے کے ساتھ ساتھ خوبصورتی اور منفرد فیشن سینس کی بدولت بھی ایک نمایاں مقام حاصل کرنے والی اداکارہ زباب رانا کا شمار ان حسیناؤں میں کیا جاتاہے جو انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی چھاگئیں۔
بہروپ، فلک، اور بندش جیسے ڈراموں میں اپنے کردار سے مشہور زباب رانا ان دنوں اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں عبایا پہنے نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت بھی حاصل کی جس کی جھلکیاں زباب رانا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زباب رانا نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں نارنجی باڈی کون ڈریس میں حسن کے جلوے بکھیرتے دیکھا گیا۔
نیویارک میں موجود اداکارہ نے مذکورہ شوٹ میں مغربی لباس پہنے کیمرے کے سامنے اس انداز سے پوز دیا کہ ہر دیکھنے والا انکی تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکا