طالبان حکومت کا عالمی یومِ خواتین پر پیغام

عالمی یومِ خواتین کے موقع پر افغان حکومت نے بھی خواتین کے حقوق کے دفاع سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔

افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اماراتِ اسلامیہ خواتین کے حقوق کا ہر صورت دفاع کرے گی، اپنی افغان بہنوں اور بیٹیوں کو وہ تمام حقوق دیئے جائیں گے جو اسلام نے انہیں دیے ہیں۔

عالمی یومِ خواتین پر جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ افغان روایات کے مطابق خواتین کو ملازمت، کاروبار اور پسند کی شادی کی اجازت دی گئی ہے۔دوسری جانب ذبیح اللہ مجاہد نے خواتین کے نام ایک پیغام جاری کیا جس میں خواتین کے عالمی دن کو افغان خواتین کے لیے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ تمام افغان خواتین کے شرعی حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*