بجلی کے مہنگے بل عوام کیلئے ناقابل برداشت ہیں، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ بجلی کے مہنگے بل عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں۔ 

ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لائی ہوئی تباہی مہنگائی اور مہنگے بل لے کر آئی۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ عوام ہم سے ریلیف کی توقع کرتے ہیں، ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے کہ مشکل ترین حالات میں عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے اور معاشی استحکام واپس لانے کے لیے سیاسی قربانی آپ کی حب الوطنی کا ثبوت ہے، اب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا بڑا امتحان ہے۔ 

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مشکلات سے راستہ نکالا ہے۔ 

اس اہم اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی صدر کو قومی معاشی ایجنڈے کے خدوخال سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کےحل کے لیے ایک جامع معاشی ایجنڈا تیار کرلیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “بجلی کے مہنگے بل عوام کیلئے ناقابل برداشت ہیں، نواز شریف

  1. ملک اس مشکل میں بھی اپ لوگوں کی وجہ سے یہ جناب نہ اپ چوری اور ڈکیتی کرتے ہیں نا ایسا ہوتا ملک کو تباہی کے دہانے پر اپ لوگوں نے ہی پہنچایا ہے اس کی ذمہ داری اپ کی ہی ہے نہ اپ لوگ کرپشن کرتے ہیں دونوں پارٹیاں ملک ہیں یہاں پر ہوتا کرپشن کی انتہا ہو گئی اگر کوئی کچھ بولتا ہے تو اپ اس کو بند کر دیتے ہیں اب اپ لوگ اس ملک کی جان چھوڑ رہے ہیں اور جائیں اپنی جہنم میں جہاں پہ اپ نے دو پیسہ جمع کیا ہوا ہے کرپشن کا پیسہ اپ کیا سمجھتے ہیں کہ اپ کو مرنا نہیں ہے کہ اپ کو قبر میں نہیں جانا لوٹی ہوئی دولت وہاں کام نہیں ائے گی بہتر ہے کہ وہ سب پیسہ عوام کو واپس لوٹا دیں اور جنت کی راہ ہموار کریں اللہ پاک اپ کو سمجھ اور ہدایت دے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*