کراچی میں رواں ہفتے کتنی بارش ہوگی ؟

کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے  رواں  ہفتے موسم خوشگوار  رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ رواں ہفتے کراچی میں وقفے وقفے سے  بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوتی رہے گی اور  موسم خوشگوار رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق  اس ہفتے شہر قائد میں درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ  18 اگست یا اس کے بعد سے مون سون ہوا کا رخ سندھ کی جانب ہوسکتا ہے اور ہواؤں کے زیر اثر سندھ کے مختلف مقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “کراچی میں رواں ہفتے کتنی بارش ہوگی ؟

  1. یہ تو صرف اللہ کو پتہ ہے انہوں نے جب بھی پیشن گوئی کی ہے وہ غلط ثابت ہوئی ہے کہ صرف میرے اللہ کا کام ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*