مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے اچھی خبر، مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی واقع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 7 روپے فی کلو کمی کے بعد 407 روپے سے کم ہوکر 400 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

فارمی انڈے کی قیمت میں فی درجن 132 روپے ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 25روپے95پیسے کا اضافہ ہوا ہے، برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 279 روپے 55 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 217 روپے 57 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2306 روپے سے بڑھ کر 2523 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران گھی کے پیکٹ کی قیمت میں 16 روپے 71 پیسے کا اضافہ ہوا، رواں ہفتے ڈھائی کلو گھی کا ٹن 38 روپے 56 پیسے مہنگا ہوا۔

رواں ہفتے مسٹرڈ آئل کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 33 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ بچوں کا خشک دودھ 5 روپے 69 پیسے مہنگا ہوگیا۔

رواں ہفتے گرم مصالحہ ،دہی ،چائے کی پتی، مٹن اور تازہ دودھ بھی مہنگاہوا،

رواں ہفتے کے دوران 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔

ٹماٹروں کی فی کلو قیمت میں 37 روپے 28 پیسے اور انڈوں کی فی درجن قیمت میں 10 روپے 71 پیسے کی کمی ہوئی، رواں ہفتے لہسن،دالوں،چینی ، پیاز اور گڑ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

رواں ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 10 روپے کی کمی واقع ہوئی جبکہ چاول ،جلانے کی لکڑی،ماچس سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*