سیکرٹری لائیواسٹاک پنجاب نے سندھ میں جانوروں میں بیماری پھیلنے پر سرحدی علاقوں کی مویشی منڈیوں میں حفاظتی کیمپ لگا دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور کی مویشی منڈیوں میں کیمپ حفاظتی پیش نظر کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بڑے گوشت کی ڈیمانڈ کم ہونے سے مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا، پولٹری کے کسانوں کی طرف سے پیداوار میں کمی کے باعث بھی گوشت کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔
صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارم ایسوسی ایشن شاکر عمر گجر کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیواسٹاک سندھ اور اینیمل ہسبینڈری کمیشن سویا ہوا ہے۔
مہنگائی میں مسلسل اضافہ، مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہوگیا
صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کا گوشت 14 روپے اضافے کے بعد 393 روپے سے بڑھ کر 407 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈے کی قیمت 132 روپے فی درجن ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔