تمام پرائیویٹ اسکولز 10 فیصد طلباء کو فری شپ کے عمل کو ہر صورت یقینی بنائیں

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کو واضح ہدایت کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)

وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ کی طرف سے نجی اسکولز میں 10 فیصد طلباء کو فری شپ, اسکولر شپ کے عمل کو ہر صورت میں یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی, انہوں نے یہ ہدایت ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کے افسران کے ساتھ غیر رسمی اجلاس کے دوران دی۔اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رافیعہ ملاح اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا کہ نجی اسکولوں کے لیے لازمی ہے کہ تعلیمی سال کی شروعات میں داخلہ کے اسکول اعلان کے ساتھ اسکالرشپ کا بھی اعلان کے اشتہار بھی جاری کریں,نجی اسکولز کے باہر 10 فیصد طلباء کے لیے فری شپ, اسکولر شپ کا اشتہار آویزاں کریں۔صوبائی وزیر تعلیم نے فری شپ, اسکولر شپ کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے لیے کمپلین سیل قائم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔انھوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کمپلین سیل قائم کر کے آنے والی شکایات کا فوری ازالہ کرے۔ اسکول کے داخلہ کے تناسب پر 10 فیصد طلباء کو اسکالرشپ دینے کے عمل کی رپورٹ مرتب کی جائے, صوبے کے نجی تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے 10 فیصد مستحق اور میرٹ پر پورا اترنے والے طلبا فیس میں رعایت کے مستحق ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*