قصور: جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 2 کمسن بھائی جاں بحق

قصور: سنگھ والا میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 2 کمسن بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جھونپڑیوں میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کی زد میں آکر 7 سالہ اشفاق اور 6 سالہ اشتیاق جاں بحق جب کہ ان کا 2سالہ بھائی زخمی ہو گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچے کو اسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب بچوں کے والدین غم سے نڈھال ہیں اور انہوں نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*