سلمان خان کے رشتہ بھیجنے پر شادی سے انکار کرنے والی بھارتی اداکارہ کون؟

بالی ووڈ انڈسٹری کے بھائی جان سلمان خان کی شادی جو گزشتہ کئی سالوں سے ایک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے، اور ان کے مداحوں کو بھی بے صبرے سے اداکار کی شادی کا انتظار ہے۔

مگر کیا آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ ماضی میں سلمان خان نے بالی ووڈ کی ایک مشہور اداکارہ کو رشتہ بھیجا تھا مگر یہ پیشکش قبول نہیں کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اس حوالے سے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے مشہور بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کو شادی کا رشتہ بھیجا تھا۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ انہیں جوہی چاولہ پسند تھیں اور وہ انہیں بہت معصوم لگتی تھیں۔ مگر جوہی کے والد نے رشتے سے انکار کر دیا تھا۔

وہیں جوہی چاولہ سے جب اس رشتے کے متعلق سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میرے کیرئیر کا آغاز ہوا تھا۔

جوہی چاولہ نے بتایا تھا کہ اس وقت سلمان خان اتنے مقبول نہیں تھے جتنے آج ہیں، حتیٰ کہ میں سلمان اور عامر کو بھی اچھے سے نہیں جانتی تھی جس کے باعث میں نے ان دونوں اداکاروں کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*