شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے: جنوبی کوریا

جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے پڑوسی ملک شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا نے یہ بیلسٹک میزائل تجربہ اپنے علاقے سونان سے کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میزائل تجربہ جنوبی کوریا اور عالمی امن و استحکام کے خلاف ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ جاپان کی جانب سے بھی شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی مذمت کی گئی ہے۔

جاپانی وزیرِ دفاع نے دارالحکومت ٹوکیو سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ میزائل تجربہ ناقابلِ قبول ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*