انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کےخلاف تھانہ سنگجانی اور تھانہ آئی 9 میں درج مقدمات میں سماعت کا حکم نامہ جاری کیا۔
عدالت نے ایم این اے راجہ خرم نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔