حکومت گرانے اور بچانے کا موسم چل رہا ہے، مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت گرانے اور بچانے کا موسم چل رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت گرانے اور بچانے کا موسم چل رہا ہے، کیا کبھی (ن) رہنماؤں نے عوام کے بارے میں سوچا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ ہاؤس سے اختیارات نیچلے سطح تک لیکر نہیں جائیں گے لوگوں کا حال بد سے بدتر ہوتا جائے گا کیونکہ پانی سیورج کچرا اٹھانے تک اختیارات صوبائی حکومت کے پاس ہے۔v

انہوں نے کہا کہ ایم این اے، ایم پی ایز کا کام قانون سازی کا ہے ، کیا ایم این اے کا کام ہے گلی، نالیاں اور سڑک بنانا، قانون سازی کے علاؤہ ایم این اے سب کام کر رہا ہے۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ تک عام آدمی کی پہنچ نہ کبھی ہوئی نہ ہوگی، وہ لوگ جو ایک دوسرے کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے تھے وہ دن میں دو دو تین تین ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف وزیر اعظم کو ہٹا کر دوسرے وزیر اعظم لانے سے لوگوں کے حالات میں بہتری نہیں آئے گی ، پیپلز پارٹی شہر کو اوون نہیں کر رہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ایک ٹکے کا کام نہیں کیا، کوٹہ سسٹم کو ختم کرنے کے نام پر بننے والی پارٹی ایم کیو ایم نے ایک دن بھی کوٹہ سسٹم کے خلاف ہڑتال نہیں کی ۔

مصطفیٰ کمال نے سانحہ پشاور پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ لواحقین کو صبر دے، میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر جشن منا رہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*