مزمل پراچہ نامی شہری نے 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خرید لی


کراچی(رپورٹ:کامران شیخ)

کراچی کے مزمل پراچہ نامی شہری نے10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خرید لی, محکمہ ایکسائز کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کراچی کی مقامی ہوٹل میں کی گئی
پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی تقریب مین اے ون کی نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی شہری مزمل پراچہ نے نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے کی خریدلی۔ شرجیل انعام میمن نے مزمل پراچہ کو پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔
پریمیئم نمبر پلیٹ 786 دو کروڑ 65 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی، سروش نامی بزنس مین نے 786 کی نمبر پلیٹ خریدی ہے۔ ناصر حسین شاہ نے سروش کو بھی نمبر پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پریمیم نمبر پلیٹس نیلامی کا مقصد الیٹ کلاس نہیں ایک نوبل کاز ہے،لوگ سونے اور دیگر چیزوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، پریمئم نمبر پلیٹس بھی ایک قسم کی سرمایہ کاری ہے۔شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای میں 14 ملین ڈالرز کی نمبر پلیٹ نیلام ہوئی، یو اے ای میں بھی یہ رقم چیئرٹی میں استعمال ہوتے ہیں، یو اے ای میں بھی یہ رقم چیئرٹی میں استعمال ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق نیلامی کے پیسوں سے سیلاب زدگان کو گھر بنا کر دیں گے چیئرمین صاحب نے وزیر اعلی کو کہا کہ ہمیں لوگوں کو گھر بنا کر دینے ہیں۔
واضح رہے کہ نیلامی میں پلیٹوں کی تین اقسام تھیں جو مختلف ترجیحات اور بجٹ کے مطابق رکھی گئیں, ان پریمیم پلیٹس کے بہت سے فوائد ہیں۔ یہ مکمل طور پر کسٹمائز ہیں کوئی بھی شخص یہ اپنی ملکیت والی کسی بھی گاڑی پر لگا سکتا ہے, اس کے علاوہ یہ نمبر پلیٹس قومی شناختی کارڈ سے منسلک ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان نمبر پلیٹس کو ایک سے زیادہ کاروں کے ساتھ استعمال کی اجازت ملی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*