Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 24 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گلگت بلتستان میں PTI کی حکومت بنے گی، 5 آزاد ارکان پی ٹی آئی میں شامل

developer account جمعه 20 نومبر 2020
گلگت بلتستان میں PTI کی حکومت بنے گی، 5 آزاد ارکان پی ٹی آئی میں شامل

گلگت (قومی اخبارنیوز) گلگت بلتستان میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی ، 5 آزاد ارکان پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے جس کے بعد پی ٹی ئی ارکان کی تعداد 14ہوگئی ہے۔وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مضبوط حکومت بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں کامیاب ہونے والے 5 اآزاد امیدوار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہوگئے، انہوں نے گورنرہاوس گلگت میں پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد میں جی بی اے 9 اسکردو 3 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار وزیرسلیم ، جی بی اے 10 اسکردو 4 سے آزاد امیدوار راجہ ناصر، جی بی اے 22 گانچھے 1 سے آزاد امیدوار مشتاق حسین، جی بی اے 23 گانچھے 2 سے آزاد امیدوار عبدالحمید اور جی بی اے5 نگر 1 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار جاوید منوا شامل ہیں۔آزاد امیدواروں کی شمو لیت کے بعد پی ٹی ا?ئی ارکان کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی ا?ئی کی صرف حکومت نہیں بلکہ مضبوط حکومت بننے جارہی ہے۔

(17 بار دیکھا گیا)

تبصرے