کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب ملت ایکسپریس کی 3 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب ملت ایکسپریس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کا شکار ملت ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔
حکام کے مطابق بوگیاں ڈی ریل ہونے کے باعث ریلوے ٹریفک متاثر ہوگیا البتہ حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا تھا کہ کوٹری اسٹیشن کے قریب ملت ایکسپریس حادثے کے بعد کراچی سے پنڈی جانے والی گرین لائن اپ کو بولہاری اسٹیشن پر روک لیا گیا جبکہ ہزارہ ایکسپریس کو ڈاؤن ٹریک پر حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا
Loading...