بھارت میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک

بھارتی ریاست بہار کے ضلع بھگلپور میں دھماکے کی اطلاعات ہیں جس میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آج بروز جمعہ صبح کے وقت بھارت سے دھماکے کی اطلاعات موصول ہورہی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارت ریاست بہار میں دھماکہ ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ریاست بہارکے ضلع بھلپور میں تاتارپور پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور16 زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والا خاندان پٹاخے بنانے میں ملوث تھا جبکہ دھماکے کے باعث 2،3 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*