Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 24 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دو بہنوں کو جنس تبدیل کرکے لڑکا بنادیا گیا

قومی نیوز جمعه 23 اکتوبر 2020
دو بہنوں کو جنس تبدیل کرکے لڑکا بنادیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پمز اسپتال میں کام یاب آپریشن کے ذریعے دو بہنوں کی جنس تبدیل کردی گئی۔ پمز اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر امجد چوہدری کاکہنا تھا کہ گجرات کی دو بہنوں کو غیر معمولی جسمانی ساخت کے باعث پمز ہسپتال لایا گیا تھا۔ اس فیملی کی 9 بیٹیاں ہیں جن میں ان 2 کی جسمانی ساخت غیر معمولی تھی۔

ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ ان دونوں بہنوں کی جسمانی خدوخال غیر معمولی تھے۔ان کے ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ یہ دونوں اے ”ٹیپیکل جینیٹیلیا“ ہیں۔ واضح رہے کہ اس کیفیت میں جنسی اعضا واضح نہیں ہوتے اور لڑکا اور لڑکی ہونے کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔

کراچی پیکیج داؤ پر لگ گیا

انسانوں میں یہ کیفیت شاذ و نادر ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن سے قبل ان کی نفسیاتی کونسلنگ کی گئی، پھر والدین اور ان کی مرضی سے ان کو آپریشن کے ذریعے مرد بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔تمام درکار ٹیسٹ کے بعد 29 ستمبر کو بشری کا آپریشن کیا گیا جبکہ 9 اکتوبر کو وافیہ کا آپریشن کیا۔گیا۔

آپریشن کے بعد اب ان کی جنس تبدیل کردی گئی ہے۔اور آج ان کو ہسپتال سے ڈسچارچ کردیا ہے۔ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ اب آپریشن کروانے والی بہنیں اور ان کے گھر والے بہت خوش ہیں۔

(105 بار دیکھا گیا)

تبصرے