Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 01 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پہلوان اکھاڑے میں اترچکے،اپوزیشن تحریک کا آغاز

قومی نیوز هفته 17 اکتوبر 2020
پہلوان اکھاڑے میں اترچکے،اپوزیشن تحریک کا آغاز

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کے حکومت مخالف اتحاد نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیامریم نواز نے کہا کہ عمران خان خود جائیں گے یا اٹھا کر باہر پھینک دیں؟ بلاول نے کہا کہ کیا عوام کو یہ تبدیلی پسند آ ئی؟ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ جعلی حکمران دسمبر نہیں دیکھ سکیں گے۔یہ باتیں اپوزیشن رہنماو¿ں نے گوجرانوالہ میں اپوزیشن اتحاد کے حکومت مخالف پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر اسٹیج پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جے یو آ ئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پشتونخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، (ن) لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی رہنما قمر زمان کائرہ، اسفند یار ولی، سینیٹر ساجد میر، جاوید ہاشمی اور دیگر بھی موجود تھے۔

لندن سے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے میں شرکت کی اور خطاب کیا۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن کی داستانیں جب عوام کے سامنے آ ئیں گی تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، عمران خان یاد رکھو حالات بدلتے ہوئے دیر نہیں لگتی، لوگ مجھ سے وعدہ کریں کہ آ ٹا، چینی چوروں سے حساب لیں گے اور آ ئندہ کسی کو اپنے ووٹوں پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔

پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے قافلے نکل پڑے

انہوں نے کہا کہ کون کہتا تھا کہ میرے خلاف اگر پانچ لوگوں نے بھی نعرہ لگایا تو استعفی دے دوں گا، آ پ خود جائیں گے یا عوام اٹھا کر باہر پھینک دیں؟پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں تبدیلی یہ ہے کہ اس وقت معیشت بدترین دور سے گزر رہی ہے، لوگوں کو روٹی تک میسر نہیں، عوام بتائیں کون سی تبدیلی آ ئی؟ تبدیلی یہ ہے کہ آ ج پاکستان میں تاریخی غربت اور بے روزگاری آ ئی، غریب مزید غریب تر ہوتا جارہا ہے، بجلی، گیس اور آ ٹا کا بحران ہے، میرا ایک ہی سوال ہے کیا عوام کو یہ تبدیلی پسند آ ئی؟بلاول نے کہا کہ آ ج مزدور کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں اور موجودہ حکومت نے ہر طرف مہنگائی کا بازار گرم کردیا، عمران خان کے پاس ہر بحران کا حل ٹائیگر فورس ہے؟

عمران خان نے وعدہ کیا تھا ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھر کا لیکن حکومت نے کروڑوں لوگوں سے چھت چھین لی اور کروڑوں لوگوں کو بے روزگار کردیا، وعدہ کیا تھا کہ قرض نہیں لیں گے لیکن ملک کو قرضوں میں جکڑ دیا، کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کیا لیکن کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے کہ اگر آ صف زرداری، مریم نواز اور دیگر رہنماو¿ں پر الزام لگے تو سچ لیکن اگر عمران خان یا علیمہ باجی پر الزام لگے تو جھوٹ نکلے، پی ٹی آ ئی کرپشن کے نام پر صرف سیاسی انتقام لے رہی ہے، ان کے اپنے لوگ بھی کہہ رہے ہیں کہ پنجاب میں کرپشن بڑھ گئی، ہم کرپشن ختم کرنے کے حامی ہیں جس کے لیے آ پ کو ہر پاکستان کے لیے یکساں قانون بنانا ہوگا، اگر سابق وزرائے اعظم سے کرپشن کی تفتیش کرنی ہے تو سابق جرنیلوں اور ججوں کو بھی احتساب کے دائرے میں لانا ہوگا۔

بلاول نے کہا کہ اس بار این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب کو 500 ارب روپے کم ملے ہیں، اگر یہ رقم مل جاتی تو گوجرانوالہ میں کتنی ترقی آ جاتی؟ یہ پنجاب کے عوام کا پیسہ ہے اسے دے کر کوئی احسان نہیں کرے گا۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلوان آ ج اکھاڑے میں اترچکے ہیں جنہیں پچھاڑنا آ تا ہے ہارنا نہیں آ تا، جعلی حکمران اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، پی ڈی ایم کا سمندر جعلی حکمرانوں کی کشتی کو غرق کرکے ہی دم لے گا، جمہوریت کی صبح طلوع ہونے ہی والی ہے ہم جلد جمہوریت کی تابناکی عوام کے چہروں پر دیکھیں گے، یہ حکومت آ نے والا دسمبر نہیں دیکھ سکے گی۔

فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے اوسان خطا ہوچکے ہیں، ان کی ہمت جواب دے چکی ہے، اگر یہ سلیکٹڈ ہیں تو کوئی تو سلیکٹر بھی ہے، سلیکٹر کا کیسے نام نہ لیں؟ آ پ نے چوراہے پر جمہوریت کو ذبح کرکے جعلی حکمران کو مسلط کردیا اس کا ذمہ دار کون ہے؟انہوں نے کہا کہ آ ج بھارت بہت خوش ہے، حکومت نے کشمیر کو بھارت کے ہاتھوں بیچ دیا، بھارت نے اس وقت بغلیں بجائیں جب پاکستان پر جعلی حکمران مسلط کیا گیا، اس نے کشمیر پر قبضہ کیا اور تم خاموش رہے، یہ حکومت اسرائیل اور امریکا کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔

(155 بار دیکھا گیا)

تبصرے