Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 01 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کے نفاذ کی تیاری شروع

ویب ڈیسک جمعه 02 اکتوبر 2020
کراچی میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کے نفاذ کی تیاری شروع

کراچی(قومی اخبارنیوز)کراچی میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ شروع ہوگیا‘حکام نے کورونا وائرس کے دوبارہ اضافے کے پیش نظر کراچی میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کے نفاذ کی تیاری شروع کردی ہے‘ اور اس پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے‘ ضلع غربی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن‘ منگھوپیر یوسی 8 میں کورونا کے 22کیس رپورٹ ہونے کے بعد مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جوکہ 15 اکتوبر بروز جمعرات تک نافذ رہے۔ دوسری طرف کورونا کی نئی لہر سے سندھ میں ایک روز میں 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں‘ جبکہ 361 نئے کیسز سامنے آئے اور صرف کراچی میں 246 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ شروع ہوگیا۔ جمعرات کو ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ نے شہر کے 6 اضلاع میں کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کردی‘ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کراچی کے ضلع ملیر کے 41 علاقوں‘ ضلع غربی کے 2 علاقوں‘ ضلع کورنگی کے 39 گھر‘ ضلع وسطی میں 46‘ ضلع شرقی میں 637 گھروں میں کوویڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں یومیہ بنیاوں پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے‘ جبکہ کراچی میں یومیہ 1500 افراد کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متاثرہ علاقوں کوسیل کردیا جائے گااورعوام کی طرف سے لاپروائی کی صورت میں مکمل لاک ڈاؤن بھی کیا جاسکتا ہے‘ دریں اثناء ضلع غربی کے متاثرہ علاقوں میں ایس ا و پیز پر عملدرآمد کیلئے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی‘ جبکہ غیر متعلقہ شخص کے متاثرہ علاقے میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی‘ ضلع غربی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن‘ منگھوپیر پر قائم صائمہ اریبئن ولاز اینڈ اپارٹمنٹس میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے پولیس کی نفری بھی متاثر ہ اپارٹمنٹ کے اطراف تعینات کردی گئی‘ ایس او پیز کے تحت صرف اپارٹمنٹ کے رہائشیوں کو اندر جانے کی اجازت ہے‘ اپارٹمنٹس میں 80 دکانیں ہیں۔جن میں سے صرف اشیائے خوردونوش اور فارمیسی کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہے‘ باقی تمام دکانیں بند کرادی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں کراچی کے 6 اضلاع میں کورونا ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ کے مطابق ضلع جنوبی کے 24 مقامات اور ضلع ملیر کے 41‘ کورنگی کے 39 گھروں کی ہاٹ اسپاٹ کے طورپر نشاندہی کی گئی ہے‘ جبکہ ضلع وسطی میں 4 علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے‘ جہاں کورونا کے 46 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع شرقی میں گلشن اقبال‘ یوسی 14 اور یوسی 6‘ اس کے علاوہ جمشید ٹاؤن‘ یوسی 7‘ یوسی 10‘ الخلیج ٹاور المصطفیٰ کے علاقے بھی ضلع شرقی کاحصہ ہیں۔ جہاں 637 گھر کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامے کے مطابق ضلع جنوبی کے سول لائنز سب ڈویژن میں کریک ویسٹا اپارٹمنٹ‘ عسکری تھری میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیاہے‘ جبکہ صدر سب ڈویژن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیاہے‘ حکم نامے کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر شاہی خیبر شنواری ریسٹورنٹ کو سیل کردیاگیا ہے۔

(343 بار دیکھا گیا)

تبصرے