قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہناہےکہ مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے اور بھر پورفائٹ کرکےنتائج دیں گے۔
بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی میں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ کھیلا اور اچھی تیاری ہے، ہوم سیریزکی اہمیت جانتے ہیں، کراچی اور راولپنڈی میں ٹریننگ پرفوکس کیا، دو کھلاڑی ان فٹ ہوئے، ایک کو کورونا ہوالیکن یہ کھیل کاحصہ ہے۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ پروفیشنل کھلاڑیوں کا ایک فارمیٹ سے دوسرے میں جانا مشکل نہیں ہوتا۔
قومی کپتان نے کہا کہ فی الحال ٹیم فائنل نہیں، اس حوالے سے صبح وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے، بس کرکٹ پر فوکس ہے، ٹیم بہترین پرفارمنس دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسڑیلیا کو آسان نہیں لے سکتے یہ ایک اچھی ٹیم ہے لیکن ہم اپنا مومنٹم قائم رکھیں گے اور مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے، پراعتماد ہوں بھر پورفائٹ کرکےنتائج دیں گے۔
واضح رہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
Good web site you have here.. It’s hard to find excellent writing like yours these days. I really appreciate individuals like you! Take care!!