Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 24  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پہلی بار انگلینڈ میں کھیلتے ہوئے گالیاں سننے کو نہیں ملیں، ڈیوڈ وارنر

ویب ڈیسک اتوار 06  ستمبر 2020
پہلی بار انگلینڈ میں کھیلتے  ہوئے گالیاں سننے کو نہیں   ملیں، ڈیوڈ وارنر

سڈنی (ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ کیریئر میں پہلی بار انگلینڈ میں کھیلتے ہوئے گالیاں سننے کو نہیں ملیں۔میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی اوپنر نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ میدان میں جاؤ، کھیلو اور واپس آ جاؤ، کوئی گالی نہیں، طنزیہ فقرے نہیں، تماشائیوں کی عدم موجودگی میں یہ ایک ایسی سیریز ہے جس میں ہوم میچز جیسا فائدہ حاصل ہے، اس ماحول میں بڑا اچھا محسوس ہوا۔یاد رہے کہ 2013 کی ایشز سیریز کے دوران برمنگھم کے ایک بار میں جوئے روٹ کو مکا مارنے کے بعد سے ڈیوڈ وارنر کے خلاف انگلینڈ کے تماشائیوں کا رویہ رہا ہے، اوپنر پر بال ٹیمپرنگ کیس میں ایک سال کی پابندی لگی تو کم بیک پر بھی ان کو تلخ الفاظ سننے کو ملتے رہے۔

(61 بار دیکھا گیا)

تبصرے