سعودی عرب، ذوالحج کا چاند نظر آگیا، حج 15 جون، عید اتوار کو ہوگی

جدہ (شاہدنعیم) سعودی عرب میں ذوالحجہ کی چاند دکھائی دے گیا۔ کل بروز جمعہ المبارک یکم ذوالحجہ ہو گی جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 15 جون 2024 کو ہو گا۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات 29ذوالقعدہ 1445 ہجری کی شام ذوالحجہ کے چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ کے بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ ام القری کینلڈر کے مطابق حج کا رکن اعظم نو ذوالحجہ بروز سنیچر 15جون جبکہ عیدالاضحی بروز اتوار 16جون کو ہوگی۔

واضح رہے سعودی سپریم کورٹ نے مملکت کے تمام علاقوں میں لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ جمعرات کی شام ذوالحجہ کا چاند دیکھیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*