برطانوی عدالت میں یوٹیوبر عادل راجہ کی اپیل مسترد، مزید جرمانہ عائد

برطانوی عدالت نے ہتک عزت کے کیس میں یوٹیوبر عادل راجہ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے مزید 3 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا۔

عادل راجہ نےبریگیڈیئر (ر) راشد نصیرکی جانب سے دائر کیس میں 10 ہزارپاؤنڈ جرمانہ معافی کی اپیل کی تھی۔

بریگیڈیئر (ر) راشد نےمؤقف اختیار کیا تھا کہ عادل راجہ نے تاحال 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ ادا نہیں کیا ہے۔

برطانوی عدالت نے عادل راجہ کو مزید 3 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عادل راجہ نےبریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہتک کی تھی جس پر  برطانوی عدالت نے عادل راجہ کو 10 ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی کا حکم صادرکیا تھا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*