Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

لاک ڈاؤن کے دوران ماورہ حسین کے وزن میں بے تحاشا کمی

ویب ڈیسک جمعه 14  اگست 2020
لاک ڈاؤن کے  دوران ماورہ حسین کے وزن  میں بے تحاشا کمی

کراچی (ویب ڈیسک)اداکارہ ماورہ حسین نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے وزن میں بے تحاشا کمی کرلی ہے۔کورونا وبا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن میں جہاں بہت سے لوگوں کی جانب سے وزن بڑھنے کی شکایات سامنے آ ئی ہیں وہیں اداکارہ ماورہ حسین نے وزن میں بے تحاشا کمی کی ہے۔ اس حوالے سے ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی حالیہ تصویر بھی پوسٹ کی تھی جس کے ساتھ انہوں نے تھینک یو کورنٹائن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔کوئی سوشل میڈیا پر ماورہ کے بے تحاشہ کم وزن پر تنقید کررہا ہے، کوئی انہیں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ ملا رہا ہے تو کوئی ان کے جسمانی خدوخال پر منفی کمنٹ کررہا ہے۔سوشل میڈیا پر بے تحاشہ تنقید کے بعد ماورہ نے اپنی تصویر انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردی۔ تاہم کچھ لوگ ماورہ کی حمایت میں بھی سامنے آ ئے ہیں اورفنکاروں کو ان کے جسمانی خدوخال کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنانے پر سوشل میڈیا صارفین پر تنقید کررہے ہیں۔ماہ نور نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ماورہ کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ماورہ کو ان کے وزن کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنانا بند کیا جائے۔ وہ لوگ جو فنکاروں کو اور دوسرے لوگوں کو بلا وجہ جج کرتے ہیں وہ سامنے والے کی ذہنی صحت کو تباہ کردیتے ہیں۔ دیکھو وہ دبلی ہے، دیکھو وہ موٹی ہے کسی بھی خاتون کو اس کے ظاہری خدوخال کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنانا بند کریں۔ کیونکہ کسی کو اس کے ظاہری خدوخال کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنانا مزاح نہیں۔

(98 بار دیکھا گیا)

تبصرے