کراچی پورٹ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز لنگر انداز

کراچی پورٹ پر ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز لنگر انداز ہوگیا، کنٹینر بردار بحری جہاز MSC ANNA گہرے پانی کے ٹرمینل ساؤتھ ایشیاء پاکستان پر لنگر انداز ہوا ہے

لنگر انداز ہوئے غیر ملکی جہاز MSC ANNA کی لمبائی 400 میٹر اور گنجائش 19ہزار 368ٹی ای یوز ہے۔ پاکستان میں اس سے قبل 19 مئی 2020ء کو سب سے بڑا بحری جہاز لنگر انداز ہوا تھا، ہانگ کانگ ایکسپریس کی لمبائی 366.50 میٹر، گنجائش 14ہزار ٹی ای یوز تھی۔

جہاز کے استقبال کے لیے خصوصی تقریب جمعرات کو کراچی پورٹ پر ہوگی جس میں پورٹ حکام اور اعلیٰ حکومتی شخصیات شرکت کریں گی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*