گلوکارہ مومنہ مستحسن کی انسٹاگرام سے تمام پوسٹس غائب

پاکستانی گلوکارہ، نغمہ نگار و موسیقار مومنہ مستحسن کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اچانک تمام پوسٹس غائب ہو گئیں۔

نوجوان نسل کی پسندیدہ گلوکارہ، کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں معروف قوال راحت فتح علی خان کے ساتھ گانا گا کر شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچنے والی مومنہ مستحسن کی انسٹاگرام وال بالکل خالی ہے۔

مومنہ مستحسن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس اچانک غائب دیکھ کر مداح پریشانی کا شکار ہیں

مومنہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اگر نظر دوڑائی جائے تو اُنہیں 4 ملین انسٹاگرام یوزرز فالو کر رہے ہیں جبکہ وہ 533 اکاؤنٹس کو فالو بیک کر رہی ہیں۔

گلوکارہ کے پوسٹس حذف کر دینے کے بعد ان کے انسٹا اکاؤنٹ پر صفر پوسٹ دکھائی دے رہی ہیں جسے دیکھ کر اُن کے مداح حیرانی اور مختلف شبہات کا اظہار کر رہے ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*