مداحوں کا انتظار ختم، شاہ رخ خان نے ’پٹھان‘ کی ریلیز کا اعلان کردیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے بالآخر فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

 شاہ رخ خان نے بے چینی سے منتظر مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ دیر ہو چکی ہے۔ لیکن تاریخ یاد رکھنا، پٹھان کا وقت اب شروع ہوتا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 25 جنوری 2023 کو آپ سب سے سینما گھروں میں ملاقات ہوگی۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ پٹھان ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں آئندہ برس ریلیز کی جائے گی۔

کنگ خان نے اپنے ٹوئٹ میں دیپیکا اور جان ابراہم کو بھی ٹیگ کیا۔

پٹھان کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے جبکہ شاہ رخ خان کے ساتھ اس فلم میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی نظر آئیں گے، ایکشن تھرلر فلم میں شاہ رخ ایک جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کی جانب سے شیئر کیے جانے والے فلم پٹھان کے  01 منٹ اور پانچ سیکنڈ پر مبنی ٹیزر میں جان اور دیپیکا باری باری ’پٹھان‘ کا تعارف کرواتے ہیں۔

پٹھان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کس طرح بے نامی میں ایک مقصد کے لیے اپنی زندگی جی رہا ہے، اس کی زندگی کا ایک مقصد ہر قیمت پر اپنے ملک کی حفاظت کرنا ہے۔

ٹیزر میں شاہ رخ خان کو سفید قمیص اور لمبے بالوں میں سائے کی طرح ملک سے اپنی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فلم پٹھان کے ساتھ شاہ رخ خان تقریباً 4 سال بعد فلمی دنیا میں واپس آرہے ہیں۔

 شاہ رخ کو آخری بار بڑی اسکرین پر 2018 میں آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم زیرو میں دیکھا گیا تھا، اس فلم میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے بھی اداکاری کی تھی لیکن باکس آفس پر یہ فلم کچھ زیادہ ہِٹ ثابت نہیں ہوئی تھی۔دیپیکا کو آخری بار ایمیزون پرائم کی ریلیز گہرائیاں میں دیکھا گیا تھا، شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا کی یہ چوتھی فلم ہوگی، اس سے قبل اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس اور ہیپی نیو ایئر میں دیپیکا اور شاہ رخ کو ساتھ دیکھا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*