ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کا جامعہ کراچی کی ڈی این اے لیب کا دورہ



ہوم ڈیپارٹمنٹ اوربین الاقوامی مرکزکے درمیان معاہدہ کی اہمیت پر زور، محمد اقبا ل میمن کا جامعہ کراچی میں خطاب

آئی سی سی بی ایس کی ڈائریکٹر پروفیسر فرزانہ شاہین نے  سیکریٹری داخلہ سندھ کی ادارے میں آمدکا خیر مقدم کیا



کراچی(رپورٹ : کامران شیخ)

ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ ہوم ڈیپارٹمنٹ محمد اقبا ل میمن نے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں قائم سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری اور صنعتی تجزیاتی مرکز، جامعہ کراچی کا جمعہ کو دورہ کیا اور ادارے کے انفرااسٹرکچر اور یہاں کی سائینسی اور تحقیقی سرگرمیوں کی تعریف کی۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے بین الاقوامی مرکز کے دیگر آفیشل کے ہمراہ  ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ادارے میں آمد کا خیر مقدم کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین اوربین الاقوامی مرکز کے دیگر آفیشل کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پروفیسر فرزانہ شاہین اورایس ایف ڈی ایل کے انچارج اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشتیاق احمدخان نے پریزینٹیشن کے ذریعے حکومتی وفد کو بین الاقوامی مرکز اور سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری اور صنعتی تجزیاتی مرکز جامعہ کراچی اور اس کی سرگرمیوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر عابد علی، پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف، پروفیسر ڈاکٹر شبانہ سمجی، پروفیسر ڈاکٹر عصمت سلیم اور دیگر آفیشل بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران محمد اقبا ل میمن نے اپنے خطاب میں سندھ ہوم ڈیپارٹمنٹ اور بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کے درمیان ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نیبین الاقوامی مرکز کی قومی خدمات اور صنعتوں کو دی جانے والی تحقیقی رہنمائی کی تعریف کی۔انھوں نے ایس ایف ڈی ایل کے تحت مختلف حادثات میں پیش کی جانے والی تحقیقی خدمات پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اورصوبائی حکومت کی جانب سے ادارے کے واسطے تمام تر مدد و معاونت کا یقین دلایا۔  بعدِ اذاں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری اور صنعتی تجزیاتی مرکز جامعہ کراچی کا دورہ بھی کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*