بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن رہے گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن رہے گا۔ اشتعال انگیزیوں کا جواب نہ دینے کو کمزوری اور ہمارے صبر کو لامحدود نہ سمجھا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر پھول رکھے۔ آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈر لاہور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دورے کے دوران آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کو قوم کےلیے خدمات پیش کرنے اور پیشہ ورانہ مہارت پر سراہا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*