ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز
کے الیکٹرک امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرے،  چیئرمین میٹرک بورڈ



دونوں شفٹوں میں تمام پرچے وقت مقررہ پر شروع کئے گئے اور شیڈول کے مطابق وقت ہی پرختم ہوئے،ناظم امتحانات


کراچی(اسٹاف رپورٹر)

ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نہم و دہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے پہلے دن صبح کی شفٹ میں ساڑھے 9:30سے 12:30بجے تک سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون کیلئے سائنس گروپ کمپیوٹر اسٹیڈیز کا پرچہ جبکہ شام کو 2:30بجے سے 5:30 تک جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ پارٹ ٹو جنرل سائنس کاپرچہ ہوا۔ ان دونوں شفٹوں میں تمام پرچے وقت مقررہ پر شروع کئے گئے اور شیڈول کے مطابق وقت ہی پرختم ہوئے۔ اس دوران بورڈکے افسران نے بورڈ کی جانب سے بنائے گئے حب پر امتحانی پرچے پہنچا کر اسکولوں کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور ان کے نمائندوں کے حوالے کر کے امتحانی پرچے وقت مقررہ پر شروع کرائے۔بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ، اور ناظم امتحانات خالد احسان اور دیگر افسران نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کے ہمراہ کمپری ہینسو گورنمنٹ ہائی اسکول بلاک Mنارتھ ناظم آباد اور چلڈرنز ایجوکیشنل سینٹر گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر امتحانی مراکز کی نگرانی کرنے والے عملے، سینٹر سپرنٹنڈنٹس اور دیگرافسران سے بات چیت کرتے ہوئے سید شرف علی شاہ نے کہا کہ شفاف امتحانات کیلئے ہمیں تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے نقل کی روک تھام کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں،نقل کرنے اور کرانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، آپ کسی بھی امیدوار کو بغیر شناخت کے امتحانی مراکز میں داخل نہ ہونے دیں دوران امتحان کسی بھی امیدوار کے پاس سے موبائل فون برآمد ہوا تواسے ضبط کر لیا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو خصوصی ہدایت دی کہ وہ امتحانات کے دوران شدید گرمی ہونے کے باعث طلباء و طالبات کیلئے پانی کا بندوبست ضرور کریں۔ چیئرمین بورڈ نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کو کہا کہ وہ امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کریں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*