
تاریخ میں پہلی بار انٹربورڈ نے ڈیجیٹل ایپلی کیشن متعارف کرادی, چئیرمین انٹربور
طلبہ و طالبات کو اب بورڈ کے دھکے کھانے کی ضرورت نہیں,,,
تمام دستاویزات گھر بیٹھے میسر ہوں گی, پروفیسر نسیم میمن کی نمائندہ قومی اخبار سے خصوصی گفتگو
کراچی(رپورٹ:کامران شیخ)
اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا طلبہ و طالبات کے وسیع مفاد میں انقلابی اقدام,, 28 مئی سے شروع ہونیوالے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران لاکھوں طلباء کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا, تفصیلات کے مطابق رواں سال ہونے والے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں طلبہ و طالبات کو پینے کا صاف پانی اور فرسٹ ایڈ باکس کی سہولت نجی ادارے کے تعاون سے انٹرمیڈیٹ بورڈ فراہم کریگا, شدید گرمی کے موسم میں لیے جانیوالے ان امتحانات میں اگر کسی طالبعلم کی طبیعیت خراب ہوئی تو امتحانی مرکز میں اسکے لیے فرسٹ ایڈ, کیلشئیم ادویات اور فوری ایمنولینس بھی میسر ہوگی, چئیرمین اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر نسیم میمن نے قومی اخبار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دوران امتحانات ان تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں جس میں معروف نجی ادارے کا تعاون شامل ہوگا جبکہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے تاریخ میں پہلی بار انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے انٹربورڈ کراچی کی باقاعدہ آفیشل ویب سائٹ, فیس بک, انسٹا گرام, اکاونٹ بھی جاری کردیا ہے جہاں طلبہ و طالبات امتحانی عمل سمیت مارک شیٹس, سرٹیفیکیٹس اور نتائج کی معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بورڈ کے نئے اقدامات سے لاکھوں طلبہ و طالبات جنھیں بورڈ آفس آکر دھکے کھانے پڑتے تھے اب انھیں گھر بیٹھے ڈیجیٹل ایپلی کیشن کی مدد سے بیشتر سہولیات میسر ہونگی, پروفیسر نسیم میمن کے مطابق اگلے مرحلے میں انٹر کا سرٹیفیکیٹ بھی ڈیجیٹل ایپلی کیشن کے ذریعے اپلائی کیا جاسکے گا جبکہ سرٹیفیکیٹ کی وصولی کے لیے بھی طریقہ کار متعارف کرایا جائیگا اس جدید عمل کے لیے معروف کمپنی سے معاہدہ زیر غور ہے۔