کراچی،آن لائن شاپنگ کمپنی کی کیش وین لوٹنے کی کوشش ناکام، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں آن لائن شاپنگ کمپنی کی کیش وین کو لوٹنے کی کوشش کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کورنگی فیصل بشیر میمن کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں آن لائن شاپنگ کمپنی دراز کی کیش وین بینک جا رہی تھی کہ سفید کرولا کار میں سوار ملزمان نے اسے روکنے کی کوشش کی۔

فیصل بشیر میمن کاکہنا ہے کہ کیش وین میں 3 سیکیورٹی گارڈ سوار تھے، وین نہ روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے جواب میں سیکیورٹی گارڈ نے بھی فائرنگ کی۔

فیصل بشیر میمن کے مطابق ڈکیتی کی واردات ناکام ہوئی تاہم ملزمان کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔

زخمی سیکیورٹی گارڈز کے نام محبوب شریف عمر 45 سال اور وزیر ولد پیر محمد عمر 40 سال بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اس مقام سے ایک شخص کی لاش بھی اسپتال منتقل کی گئی ہے جس کی بعد میں سالہ اشوک کے نام سے شناخت 40 ہوئی ہے۔

دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کورنگی فیصل بشیر میمن کے مطابق اس واقعہ میں ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے تاہم پولیس چھان بین کر رہی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*