تک زندہ ہوں عاصم منیر کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے آرمی چیف جنرل آصف منیر پر الزام عائد کی کہ وہ انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا دلوانے میں براہِ راست ملوث ہیں۔

انہوں نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر جنگل کے بادشاہ کا نام لیا تھا تو آج عدالت میں اضافی شیشے لگا کر دیواریں بنا دی گئی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے اور یہ سب جنگل کا بادشاہ کروا رہا ہے، جنگل کا بادشاہ چاہتا ہے تو نواز شریف کے تمام کیسز معاف ہو جاتے ہیں اور جب چاہتا ہے تو پانچ دن میں ہمیں تین ، تین کیسز میں سزا دے دی جاتی ہے

انہوں نے کہا کہ بہاول نگر میں قانون توڑ کر پولیس کو پھینٹا لگایا گیا، لیکن ہمارے لوگوں پر ظلم کرنے والے آئی جی اور وائسرائے نے پھینٹی لگانے والوں سے ہی معافی مانگ لی، وائسرائے نے کہا کہ ’یہ ہمارے بھائی ہیں۔‘

بانی چیئرمین کے ایکس اکاؤنت پر جاری اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسا سلوک بھائیوں سے نہیں غلاموں سے کیا جاتا ہے،طاقتور نے پھینٹا بھی لگوایا اور معافی بھی منگوائی، ہمارے لوگوں کو ضمنی الیکشن میں بھی روکا جا رہا ہے، اس وقت ظلم کے سامنے کھڑا ہونا جہاد ہے، ہمارے کارکنان نے ایک ایک ووٹ کی حفاظت کرنی ہے، ووٹ پر پہرہ دینا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*