اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے ایرانی فوج کی جانب سے قبضے میں لئے گئے جہاز پر دو پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ ایرانی حکومت کے سامنے اٹھا دیا۔
اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے نے معلومات تہران تک پہنچا دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز پر موجود پاکستانیوں کی جلد رہائی کا امکان ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کا ایک جہاز اپنے قبضے میں لیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پرتگالی جہاز ”ایم ایس سی ایریز“ اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر کی کمپنی کا ہے۔
قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20رکنی عملہ اور دو پاکستانی بھی موجود ہیں۔
وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر ایرانی حکومت سے رابطہ کیا گیا تھا اور پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کو ان پاکستانی شہریوں کے بارے میں متعلقہ دستاویزات بھی فراہم کردی گئی تھیں۔
ایرانی سفارت خانے کو ان دونوں پاکستانیوں کی تفصیلات موصول ہوگئی ہیں۔
Loading...