وزیر اعظم عمران خان روس یوکرین تنازع کے پیشِ نظر آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ آج شام 6 بجے وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب کریں گے۔
فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان روس اور یوکرین تنازع کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔