راشد خان نے پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کی خبروں کی تردید کردی

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغان کرکٹر راشد خان نے 27 فروری کو ہونے والے فائنل میں شامل ہونے کی خبر کی تردید کردی۔

راشد خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کے ساتھ فائنل کھیلنا اعزاز کی بات ہوتی لیکن قومی فریضے کے سبب میں فائنل میں شامل نہیں ہوسکوں گا، چونکہ نیشنل ڈیوٹی اولین ترجیح ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اور سی او او ثمین رانا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ راشد خان قومی ڈیوٹی کے باعث پی ایس ایل چھوڑ کر بنگلادیش چلے گئے تھے جہاں افغانستان کی ٹیم ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔

اس سے قبل خبریں زیر گردش تھیں کہ راشد پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے پاکستان آئیں گے لیکن کرکٹر نے ازخود ان خبروں کی تردید کردی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*