وزیر اعلیٰ کے پی وفاقی حکومت کے ساتھ روابط ختم کردیں، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی وفاقی حکومت کے ساتھ روابط ختم کردیں۔ انہوں نے کوئی مطالبہ نہیں ماننا، وفاقی حکومت نے ایک افسر بھی آپ کے کہنے پر نہیں لگایا۔

اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ یہ مفاہمت نہیں مزاحمت کا وقت ہے، ہمیں قانون کی بالادستی کیلئے باہر نکلنا ہوگا، ہم بہت بڑی تحریک بہت جلد شروع کرنے جا رہے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہائیکورٹ کے ججز کو ڈرایا دھمکایا گیا، سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ ججز کو تحفظ فراہم کرے۔

پی ٹی آئی رہنما  نے کہا کہ ہائیکورٹ کے ججز کی توہین میں شہباز شریف کا ہاتھ ہے، گزشتہ دو سال میں تحریک انصاف اور ججز کو ہراساں کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز قوم کے ہیرو ہیں۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ مطالبہ کرتا ہوں اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*