‘وزیراعظم کے وژن کے مطابق قبائلی اضلاع کے طلباء کے لیے یونیورسٹی قائم کررہے ہیں’

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  ہم وزیراعظم کے وژن کے مطابق قبائلی اضلاع کے طلباء کے لیے یونیورسٹی قائم کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کوہاٹ میں کامسیٹس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا ہے، کامسیٹس یونیورسٹی سے قبائلی اضلاع کے ہزاروں طلباء اعلی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے طلباء کے لیے عالمی معیار کی یونیورسٹی کامسیٹس کا سب کیمپس بنانے جارہے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ اس قبل اعلیٰ تعلیم کے لئے جنوبی اور قبائلی اضلاع کے طلباء کو دور جانا پڑتا تھا، کامسیٹس یونیورسٹی سے کے پی کے جنوبی اور قبائلی اضلاع مستفید ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم وزیراعظم کے وژن کے مطابق قبائلی اضلاع کے طلباء کے لئے یونیورسٹی قائم کررہے ہیں اور عنقریب صدر مملکت کامسیٹس یونیورسٹی کوہاٹ کاسنگ بنیاد رکھیں گے ۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*