عمران خان کے دورۂ روس سے متعلق قیاس آرائیاں بےبنیاد قرار

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے دورۂ روس سےمتعلق قیاس آرائیوں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورۂ روس جاری ہے اور وہ شیڈول کے مطابق آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نون لیگ پیپلز پارٹی اور کچھ میڈیا والے وزیر اعظم کے روس کے دورے سے ایسے خوفزدہ ہیں کہ کسی نے ان کے جسم سے خون نکال لیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ صرف اتنا ہے کہ بھائیوں کا اتنا پیسہ مغرب میں ہے کہ سانس رکی ہوئی ہے، فکر نہ کریں پاکستان کا مفاد تحریک انصاف کی سپریم پالیسی ہے اور رہے گا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی خصوصی دعوت پر 2 روزہ تاریخی سرکاری دورے پر گزشتہ روز روس پہنچے ہیں۔

ماسکو ایئر پورٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال روس کے ڈپٹی وزیرِ خارجہ نے کیا، اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*