مسلح ڈاکو پیٹرول پمپ کے منیجر سے 18 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں ڈاکوئوں کا راج ،مسلح ڈاکو پیٹرول پمپ منیجر سے 18لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق شاہراہ پاکستان یوسف پلازہ کے قریب واقع راجہ پٹرول پمپ کا منیجر جبران منگل کی صبح 18 لاکھ روپے بینک میں جمع کرانے کے لئےپمپ سے نکلا تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے اسکا تعاقب کیا اور راستے میں لوٹ کر فرار ہوگئے،پولیس کاکہنا ہے کہ مذکورہ بینک منیجر نے رقم منتقلی سےمتعلق پولیس کو اطلاع نہیں کی،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،دریں اثنا منظور کالونی میں واقع گولڈ اپارٹمنٹ کے سیکیورٹی گارڈ سے بندوق کی صفائی کے دوران اچانک گولی چل گئی ،گولی لگنے سے 22 سال کا صفیان ولد صالح زخمی ہوگیا، پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا ہے ،شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 26سال کا عابد ولد غلام حسین اور 40 سال کا باچا خان ولد شاہ زمین زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*