
دادگئی گٹکے اور ڈیزل کا اسمگلر ہے, ترجمان کوسٹ گارڈز
کراچی(رپورٹ: کامران شیخ)
پاکستان کوسٹ گارڈز نے اوتھل میں کاروائی کے دوران بدنام زمانہ اسمگلر دادگئی کے منشی کو گرفتار کرلیا, ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی المحمود بس ٹرانسپورٹ کمپنی کی چھ بسیں اور دوسری چھوٹی گاڑیاں جو کہ چھالیہ اور ممنوعہ سامان سے لوڈ تھیں ان کو اوتھل روڈ چیک پوسٹ پر روکا گیا ۔دورانِ چیکنگ داد گئی نامی اسمگلر نے کوسٹ گارڈز کے ڈیوٹی اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی تا کہ وہ چیکنگ نہ کرسکیں, اسی دوران ایک بس ڈرائیور بس کو زبردستی روڈ کی طرف لے گیا اور داد گئی نے ڈرائیور اور منشی نعمت اللہ کی مدد سے بس کو آگ لگا دی۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے فائیر بریگیڈ کو بلا کر آگ بجھوائی البتہ داد گئی موقع سے بھاگ گیا تاہم اس کے منشی کو حراست میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ داد گئی مشہور زمانہ چھالیہ ، گٹکا اور ڈیزل کا اسمگلر ہے اور جب بھی اس کی گاڑیوں کو چیک کیا جاتا ہے یہ اسی طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اس طرح کے ہرغیر قانونی عمل کی شدید مذمت کرتی ہےاور ہرقسم کی اسمگلنک کی روک تھام کے لیے مصروف عمل ہے اور کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ یاد رہے مذکورہ اسمگلر نے2022میں بھی اس قسم کی حرکت ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کی تھی۔