اتحادی حکومت بنی تو مشکل سے سوا سے 2 سال چل سکتی ہے: فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے حکومت کے  حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی حکومت مشکل سے سوا سال سے 2 سال نکال سکتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان میں مارشل لا آسکتا ہے، اگر کسی نے عدم اعتماد لانےکا کہا تھا تو فضل الرحمان اس وقت بول دیتے۔

فیصل واوڈا نے تحریک انصاف کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی میں اب فصلی بٹیرے آگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی جلاؤ گھیراؤ، ملک کو تباہ کرنے پر اتر آئے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیں اصول سکھائے مگر خود بھول گئے۔

حکومت کے حوالےسے انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت مشکل سے سوا سال دو سال نکال سکتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*