
حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کے ساتھ دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید نے معنی خیز پوسٹ شیئر کرکے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ راک بینڈ ’امیجن ڈراگن‘ کا مشہور گانا ’بیلیور‘ شیئر کیا ہے۔
اداکارہ نے اس گانے کے چند معنی خیز بول اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کئے ہیں، جس میں ایک ایسے شخص کی کہانی سنائی گئی ہے جو چھوٹی سی عمر میں زندگی کی تلخیوں کا سامنا کرتے ہوئے بُری طرح ٹوٹ گیا ہے، وہ شدید درد میں نظمیں لکھتا ہے اور بتاتا ہے کہ اُس نے اپنے مشکل وقت سے سیکھا اور وہ اپنے درد کی شدت سے مضبوط بن گیا۔