حماد اظہر سمیت 7 پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 7 رہنماؤں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

تھانا شادمان کو آگ لگانے کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے  کی۔ عدالت نے 7 اشتہاری ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

اشتہاری ملزمان میں میاں اسلم اقبال، زبیر نیازی، حماد اظہر، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، حسان نیازی، مراد سعید بھی شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کی جائیداد قرقی کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں استدعا کی تھی کہ ملزمان روپوش ہیں، جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا جائے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*