امریکا میں سائیکل ریس کے دوران ایک بیل نے سائیکل سواروں پر حملہ کردیاجس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والی سائیکل ریس میں حصّہ لینے والے افراد بیل کے حملے سے زخمی ہوئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیل سے بپھرا ہوا بیل ٹریک کے نزدیک کھڑا اور گزرنے والے سائیکل سواروں پر حملہ کررہا ہے۔
ریس کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے تمام سائیکل سواروں نے بحفاظت مقررہ راستہ مکمل کرلیا تاہم تین سوار اس دوران بیل کے حملے سے زخمی ہوئے۔