حکومت ڈری ہوئی نہیں تو بوکھلائی ہوئی ضرور ہے، رانا ثناء

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا آج پھر اجلاس ہو رہا ہے، تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہوگی ۔

رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر حکومت ڈری ہوئی نہیں تو بوکھلائی ہوئی ضرور ہے ، اس بوکھلاہٹ کا مظاہرہ وزیراعظم نے منڈی بہاؤ الدین میں کیا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ بوکھلاہٹ میں حکومت لوگوں کو گرفتار اور مخالفین کے خلاف قانون سازی کر رہی ہے۔

رانا ثناء کاکہنا تھا کہ عوام کی شدید خواہش ہے کہ اس حکومت سے نجات دلائی جائے، موجودہ نااہل حکومت کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*