الیکشن 2024 ، براہ راست مانیٹرنگ کیلئے 29 ہزار کیمرے خریدنے کا معاہدہ

الیکشن 2024 کے پرامن انعقاد کی براہ راست مانیٹرنگ کے لئے 29 ہزار کیمرے خریدنے کا معاہدہ طے پا گیا۔

الیکشن 2024 کے پرامن انعقاد کی براہ راست مانیٹرنگ کے لئے 29 ہزار کیمرے خریدے جائیں گے اور اس حوالے سے سیف سٹیز اتھارٹی، پی آئی ٹی بی اور این آرٹی سی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے کے مطابق کیمروں کی خریداری پر کل ایک ارب 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

اس حوالے سے انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ کیمرے الیکشن کی مانیٹرنگ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے میں مدد گارہوں گے جبکہ الیکشن 2024 کے انعقاد کے بعد کیمرے حکومت پنجاب کی ملکیت ہوں گے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے کیمرے جدید اور نائٹ ویژن ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔

ڈاکٹرعثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن 2024 کے پرامن انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*